پی ایس ایل 9کا ترانہ بنایا لیکن بورڈ نے معذرت کر لی: علی ظفر

پی ایس ایل 9کا ترانہ بنایا لیکن بورڈ نے معذرت کر لی: علی ظفر
کیپشن: پی ایس ایل 9کا ترانہ بنایا لیکن بورڈ نے معذرت کر لی: علی ظفر

ویب ڈیسک:نامور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا ترانہ تیار کرنے کے لیے خود رابطہ کیا تھا لیکن بعدازاں معذرت کر لی۔
علی ظفر کے منیجر نے بتایا کہ رواں سال پی ایس ایل ترانہ بنانے کے لیے پی سی بی نے ان سے باضابطہ طور پر خود رابطہ کیا تھا
گلوکار کے مطابق  علی ظفر 2 ماہ تک اپنے ذاتی اخراجات پر موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسرز کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پی سی بی کے لیے ترانے کے تین مختلف ورژن لے کر  آئے۔ ان ورژنز  میں سے ایک کو حتمی شکل دینے کے بعد ریلیز کی تیاری جاری تھی جب انہیں بتایا گیا کہ پی سی بی کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کے ترانے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
گلوکار کے منیجر کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر پی سی بی کو کسی ایک پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا، جس وجہ سے علی ظفر کو پی ایس ایل کے ترانے کے پروجیکٹ سے باہر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے جارہا ہے۔
علی ظفر  پی ایس ایل کے پہلے تین ایڈیشنز کا ترانہ گا چکے ہیں جسے مداح آج تک نہیں بھلا سکے۔