خواتین کو’فیس بک‘پرمنفی کمنٹس کرنامہنگاپڑگیا

خواتین کو’فیس بک‘پرمنفی کمنٹس کرنامہنگاپڑگیا
کیپشن: It became expensive for women to make negative comments on Facebook

ویب ڈیسک:’فیس بک‘پرمنفی کمنٹس کرناخواتین کومہنگاپڑگیاشہری نےمقدمہ دائرکردیا۔
تفصیلات کےمطابق نیکو ڈی ایمبروسیو نامی امریکی شہری نےدرجنوں خواتین پرصرف اس بات پرمقدمہ دائرکردیاکہ انہوں نےاس کےبارےمیں ’فیس بک‘پرمنفی کمنٹس کئےتھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الینوئے کے شہر الشکاگو کے32 سالہ شہری نے27 خواتین کے خلاف75 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے،جس میں شہری نےدعویٰ کیاہےکہ کئی خواتین نے مل کر ان کی ساکھ کو داغدار کررہی ہیں کیونکہ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ ان کیخلاف فیس بُک ڈیٹنگ گروپ پر کئی منفی کمنٹس کیے جو دوسرے دیکھ سکتے تھے۔
کمنٹس میں خواتین نے ایمبروسیو کے بارے میں یہ بھی لکھا کہ یہ جن خواتین سے بھی ملتے ہیں بعد میں وہ ایک بھوت کی طرح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔
واضح رہے کہ فیس بُک کے مقبول ڈیٹنگ گروپ کا آغاز نیویارک میں ہوا تاہم رفتا رفتا یہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیل گیا۔ بنیادی طور پر اس گروپ میں خواتین اپنے تجربات مردوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور ڈیٹنگ سے متعلق خدشات کے بارے میں مشورہ طلب کرتی ہیں۔