وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کےفیچرپرکا م جاری

  وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کےفیچرپرکا م جاری
کیپشن:   وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کےفیچرپرکا م جاری

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچرپر کام شروع کردیا۔
میٹا کی ذیلی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھے گئے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
 ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ فیچر ڈیوائس کا اسپیچ ریکاگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ این ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی جاسکے۔فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود ہوگا۔ یہ فیچر ابھی بھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔