ناساکے جاری کردہ ’’خلائی کرسمس ٹری‘‘کی حقیقت کیا؟

ناساکی جاری کردہ ’’خلائی کرسمس ٹری‘‘کی حقیقت کیا؟
کیپشن: What is the reality of the "space Christmas tree" released by Nasaki?

ویب ڈیسک:امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک حیرت انگیز خلائی مقام کی تصویر شیئر کی ہے جو کسی کرسمس ٹری کی جگمگاتا نظر آتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی خلائی ادارہ ناسانےحال ہی میں ایک تصویرجاری کی ہے۔جس کو’’کرسمس ٹری‘‘کانام دیاگیاہے۔
کم عمر ستاروں کے جمگھٹے کو این جی سی 2264 کا نام دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ ستارے سورج سے بھی بڑے ہیں۔
ناسا کی جانب سے چند دن پہلے اس تصویر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا گیا تھا۔
خلائی ادارے کے مطابق یہ مقام زمین سے2500 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔
ناسا کے ماہرین نے چندرا ایکس رے آبزرویٹری اور دیگر ٹیلی اسکوپس کے ڈیٹا  کو اکٹھا کرکے ستاروں کو شوخ سبز رنگ میں دکھایا۔
ناسا نے بتایا کہ یہ مقام Monoceros نامی ستاروں کے جھرمٹ میں واقع ہے اور این جی سی 2264 میں واقع ستارے 10 سے 50 لاکھ سال پرانے ہیں۔
ناسا کے مطابق سبز رنگ درحقیقت گیس ہے جبکہ نیلے اور سفید نقطے کم عمر ستاروں سے خارج ہونے والی ایکس ریز ہیں۔
اس سے قبل نومبر میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اور ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کو کرسمس ٹری گلیکسی Cluster کا نام دیا گیا تھا۔
کرسمس ٹری گلیکسی Cluster زمین سے 4.3 ارب نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔