کیاچاند پر پانی اورہائیڈروجن کے اثرات موجودہیں؟

کیاچاند پر پانی اورہائیڈروجن کے اثرات موجودہیں؟
کیپشن: Are there effects of water and hydrogen on the moon?

ویب ڈیسک:چاندپرسائنسدانوں نےایک ایسامیکنزم دریافت کرلیاہےجس کےتحت پانی اورہائیڈروجن بنتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق سائنس دانوں کی اس دریافت کو چاند پر بستیاں آباد کرنے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند پر ایندھن کو بنانے اور استعمال کرنے کے لیے راہیں تلاش کرنا انسان کی مستقبل کی خلائی تحقیقات کے لیے بہت اہم ہے۔چاند کی سطح پر موجود پانی اور ہائیڈروجن ممکنہ طور پر مستقبل میں چاند پر قائم ہونے والی بستیوں اور طویل خلائی تحقیقات کے لیے اہم وسائل ثابت ہوسکتے ہیں۔
چاند پر موجود ان اہم وسائل کا مؤثر استعمال، پانی کے کہاں اور کیسے بننے اور چاند کی مٹی میں موجود رہنے کے متعلق بہتر فہم پر انحصار کرتا ہے۔
امریکی نیول ریسرچ لیبارٹری (این آر ایل) سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی شریک مصنفہ کیتھرین دی برگس کے مطابق چاند کی سطح پر مستقل تنصیبات ہونے کی صورت میں ہائیڈروجن ممکنہ طور پر ایک ایسا ذریعہ ہوسکتی ہے جس کو براہ راست استعمال کیا جاسکے۔
ڈاکٹر کیتھرین کا کہنا تھا کہ چاند پر پہنچنے سے قبل وسائل کی نشان دہی اور ان کو اکٹھا کرنے کی سمجھ خلائی تحقیقات کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔