بٹگرام:مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

بٹگرام:مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
کیپشن: بٹگرام:مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

ایک نیوز: بٹگرام کے قریب مسافروں سے بھری وین ڈرائیور کی بے احتیاطی کے سبب گہری کھائی میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق بٹگرام کی تحصیل آلائی براچھڑ سے مسافر وین بنہ جا رہی تھی، ڈرائیور لاپرواہی سے وین چلا رہا تھا کہ اچانک ایک موڑ آنے پر گاڑی کا کنٹرول نہ سنبھال سکا اور وین قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے سبب 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔