ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک نیوز: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کیلئے ہے قیمتیں نہیں بڑھا سکتی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر پرانی قیمتوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔