ٹرمپ کی پیشی سےقبل عدالت کےباہرایک شخص کی خودسوزی کی کوشش

ٹرمپ کی پیشی سےقبل عدالت کےباہرایک شخص کی خودسوزی کی کوشش
کیپشن: A man tried to set himself on fire outside the court before Trump's appearance

ایک نیوز:سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی پیشی سےقبل عدالت کےباہرایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔
حکام کےمطابق خودسوزی کرنےوالےشخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والےمیکس الزاروکےنام سےہوئی،میکس نےخودکوآگ لگالی۔سکیورٹی اہلکاروں نے 30سالہ میکس الزاروکوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔

امریکی پولیس کاکہناہےکہ میکس الزاروکے انتہائی اقدام کی وجوہات کا تعین تاحال نہ ہوسکا،میکس الزاروسابق صدرڈونلڈٹرمپ کیخلاف احتجاج نہیں کررہاتھا۔
یاد رہے کہ میکسویل نے خود سوزی کی کوشش ایسے وقت میں کی جب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی 12 رکنی جیوری اور 6 متبادل افراد چننے کا عمل مکمل ہوا تھا، جیوری میں سیلز  پروفیشنل، سافٹ وئیر انجنیئر، انگلش ٹیچر، بینکر اور   وکلا شامل ہیں۔