مہنگائی کانیاطوفان،چینی کی قیمت میں بڑااضافہ

مہنگائی کانیاطوفان،چینی کی قیمت میں بڑااضافہ
کیپشن: Inflation is a storm, a big increase in the price of sugar

ایک نیوز:مہنگائی کانیاطوفان آنےکوتیار،ہول سیل واوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی 6 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 21 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 134 روپے سے بڑھ کر 140 روپے تک پہنچ گئی ،ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا بیگ 6700 سے بڑھ کر 7000 روپے تک پہنچ گیا۔

 اوپن مارکیٹ میں چینی فی کلو 155 روپے میں فروخت کی جانے لگی ،اوپن مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو کا بیگ 7750 روپے تک پہنچ گیا۔