پی آئی اےکا4روزبعددبئی کیلئےفلائٹ آپریشن بحال

پی آئی اےکا4روزبعددبئی کیلئےفلائٹ آپریشن بحال
کیپشن: PIA resumes flight operations for Dubai after 4 days

ایک نیوز:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نےچارروزبعددبئی کےلئےفلائٹ آپریشن بحال کردیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں یواےای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہواتھا،دبئی ائیر پورٹ پر صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے نے آپریشن بحال کیا 4 روز تک پی آئی اے کی پروازیں منسوخ رہی۔

 قومی ائیر لائن کی روزانہ 8 پروازیں دبئی جاتی ہیں ،پی آئی اے کی مجموعی طور پر 4 روز میں 31 پروازیں منسوخ ہوئی ،پی آئی اے کی دبئی کے لیے 16 اپریل سے پروازیں بند تھیں۔