چیئر مین پی سی بی ذکااشرف نے استعفیٰ دیدیا

چیئر مین پی سی بی ذکااشرف نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: PCB Management Committee head Zaka Ashraf 'resigns'

ایک نیوز :پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے استعفیٰ دیدیا ۔

تفصیلات کےمطابق  چئیرمین پی سی بی ذکااشرف  مستعفی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف  نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق  ذکا اشرف نےبطور چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفی دیا،ذکا اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں استعفے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر عہدے سے مستعفی ہو گئےتھے ۔ ان کے علاوہ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور ایڈریوپٹک نے بھی اپنے  عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ اپریل 2023 میں آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر پوٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔