کیاآئی فون16سیریزکےڈیزائن لیک ہوگئے؟

کیاآئی فون16سیریزکےڈیزائن لیک ہوگئے؟
کیپشن: Is the iPhone 16 series design leaked?

ویب ڈیسک:ستمبر2024میں ایپل کےنئےآئی فونزمتعارف کرائےجائیں گےلیکن ان کےحوالےسےلیکس کاسلسلہ ابھی سےشروع ہوگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ایپل کمپنی کےآئی فون 16سیریزماڈل میں کیاکیاتبدیلیاں ہونگی یہ تب ہی کنفرم ہوگاجب موبائل لانچ ہوگامگراس سےپہلےتک اس کےبارےمیں لیکس کاسلسلہ جاری رہےگاجس میں کچھ باتیں درست ہوتی ہےاورکچھ غلط بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی فون16 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے۔مگر ایک رپورٹ میں آئی فون16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں۔
میک ریومرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے لیے کمپنی کی جانب سے3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔
سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے۔مگر تینوں ڈیزائنز میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی نظر آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ آئی فون15 سیریز میں ایکشن بٹن صرف پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا مگر اگلے سال یہ تمام ڈیوائسز کا حصہ بن سکتا ہے۔
سیاہ رنگ کے ڈیزائن میں ایک نیا Capture بٹن بھی پاور بٹن کے نیچے نظر آ رہا ہے۔یہ نیا بٹن ممکنہ طور پر کیمرے کے لیے استعمال ہوگا۔
آئی فون16 سیریز کے چاروں ماڈلز میں ایپل کے اے18 پراسیسر کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی او ایس18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔البتہ اس سیریز کے فونز میں بڑی ہارڈ وئیر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں۔