ناسا کا چاند پر ریلوے سسٹم کا منصوبہ،فنڈنگ شروع

ناسا کا چاند پر ریلوے سسٹم کا منصوبہ،فنڈنگ شروع
کیپشن: ناسا کا چاند پر ریلوے سسٹم کا منصوبہ،فنڈنگ شروع

ویب ڈیسک: ناسا نے چاند پر ایڈوانس ‘ریلوے’ سسٹم بنانے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی۔
 واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔
ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔ یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر NASA کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لیے فنڈز وصول کررہا ہے۔