این اے 119 : 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

 این اے 119 : 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
کیپشن: این اے 119 : 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ایک نیوز : این اے 119 کے ضمنی الیکشن کے لیے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

تفصیلات کےمطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، پاکستان تحریک انصاف سے حماد اظہر، شہزاد فاروق اور اکمل خان سمیت کل 13 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 147 سے کل 19 امیدواروں نے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مسلم لیگ ن سے ماجد ظہور، چوہدری شہباز، تحریک انصاف سے محمد مدنی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، پی پی 149 سے شعیب صدیقی، حافظ ذیشان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، زمان نصیب ،محمد شہباز، علی سرور گیلانی سمیت 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پی پی 158 سے 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پی پی 164 سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے پی پی 164 سے مرزا جاوید ،عمران گورائیہ ،حماد اظہر ،منشا سندھو سمیت کل 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔