طلاق ایک مشکل فیصلہ ہے :ثانیہ مرزاکی نئی پوسٹ وائرل

طلاق ایک مشکل فیصلہ ہے :ثانیہ مرزاکی نئی پوسٹ وائرل
کیپشن: Sania Mirza’s cryptic ‘Marriage is hard. Divorce is hard’ post sparks speculation

ویب ڈیسک : طلاق اور شادی سے متعلق بھارتی ٹینس اسٹار اور  کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی مبہم پوسٹ نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو ہوادیدی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں نومبر 2022 سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔گاہے گاہے ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملتی ہے جب شعیب ملک یا ثانیہ مرزا کی طرف سے کوئی طلاق کا اشارہ آجاتا ہے ۔ تاہم جب ثانیہ مرزا اور شعیب نے دی مرزا ملک شو ایک ساتھ شروع کیا تھا تو یہ افواہیں مدہم پڑ گئی تھیں ۔

اب ثانیہ مرزا نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کرکے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں  نے لکھا کہ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’

تاہم یہ افواہیں 2023 میں دوبارہ پھیلنا شروع ہوگئیں جب شعیب ملک نے  اپنے انسٹاگرام بائیو کو اپ ڈیٹ کیا اور اس حصے کو ہٹا دیا جس میں لکھا تھا: ہزبنڈ ٹو اے سپر وومین۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔