ہفتہ کوعمران خان پنڈی پہنچنے سےمتعلق اہم اعلان کرینگے:پی ٹی آئی رہنما

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس،لانگ مارچ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
کیپشن: عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس،لانگ مارچ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ پنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان ہفتے کو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کابینہ کے وزرا نے بھی شرکت کی۔

اجلاس شاہ محمود،اسد عمر ،پرویز خٹک ،فواد چوہدری،شیریں مزاری شریک مراد سعید،ڈاکٹریاسمین راشد،حماد اظہراور دیگرمرکزی رہنما شریک ہوئے،مشاورتی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کے مراحل اور راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ کے حوالے سے معاملات پرغورکیا گیا،اجلاس میں وفاقی حکومت کے اقدامات اورجوابی حکمت عملی بھی غور ہوا۔
اجلاس میں طے ہوا کہ عمران خان ہفتہ کو روات میں خطاب کے دوران اس بات کافیصلہ کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔
اجلاس میں لانگ مارچ کی صورت حال کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ مستقبل میں انتخابات کیلئے حکومت پر عوامی دباؤ بڑھانے، ایف آئی آر ، ارشد شریف اور اعظم سواتی کے حوالے سے قانونی جنگ مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی اجلاس کے بعد اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان ہفتے کو کریں گے، تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہفتے کو روات پہنچے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس ہوا، عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس ہوا،  آج لانگ مارچ کے بارے میں چئیرمین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طے ہوا کہ یہ مارچ معمول کے مطابق جاری رہے گا، ہفتہ کے روز عمران خان پنڈی پہنچنے سے متعلق اعلان کریں گے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کے دوران خطاب میں  لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان ہفتہ  کو کریں گے،اسی سلسلے  میں تمام سٹیک ہولڈر،ٹاٶنز کی تنظیم اور یوسی تنظیم کو پاکستان تحریک انصاف لاہور کے بنائے گئے پلان A کے مطابق کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بھرپورانداز  سے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی ،فی الوقت پوری دنیا اور مغربی میڈیا کی نظریں عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ پرہیں۔

جبکہ سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے  کہا ہے کہ گزشتہ روز فرانس کے ایک نجی چینل نے عمران خان کا انٹرویو فرنچ زبان میں چلایا یہ اس بات کی دلیل  ہے کہ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہے جس کو پوری دنیا سُننا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سے دوبارہ شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچ گیا ہے۔