میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنیوالا شہری موبائل پر میچ دیکھتا رہا، ویڈیو وائرل

میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنیوالا شہری موبائل پر میچ دیکھتا رہا، ویڈیو وائرل

ایک نیوز: بھارت میں  ایک نوجوان  آئی پی ایل  دیکھنے اسٹیڈیم  تو ضرور آیا لیکن میچ  فون پر دیکھتا رہا جس  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان  اسٹیڈیم میں چنائی سپر کنگز  اور  دہلی کیپیٹل کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے آیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اسٹیڈیم میں لگی کرسیوں پر لیٹا ہوا ہے لیکن اسٹیڈیم میں لائیو میچ دیکھ کر  انجوائے کرنے کے بجائے موبائل فون پر میچ دیکھ رہا ہے۔نوجوان کی  ویڈیو اسٹیڈیم میں لگے کیمرے میں عکس بند کرلی گئی  جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 ویڈیو پر  تبصرے کرنے والے صارفین بھی نوجوان کے اس عمل سے محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے ہیں۔