شیریں مزاری رہا، وکٹری کا نشان بنانے پربیٹی سے جھڑپ

shireen mazari
کیپشن: shireen mazari
سورس: google

ایک نیوز : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کورہا کردیا گیا ۔ تاہم وکٹری کانشان بنانے پر بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری سے جھڑپ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جب شیریں مزاری  اپنے وکلا اور بیٹی ایمان حاضر مزاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو انہوں نے وکٹری کا نشان بنانا چاہا جس پر ان کی بیٹی نے  انکا ہاتھ جھٹک دیا اور وکٹری کا نشان بنانے سے روکا۔

تاہم شیریں مزاری نے پھر بھی وکٹری کا نشان بنایا اور بیٹی کے ہمراہ گھرروانہ ہوگئیں۔