لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار

لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار
کیپشن: لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار

ویب ڈیسک :افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان کمر کی تکلیف کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔
لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جنہوں نے اپنا آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔
راشد خان کی انجری سے متعلق  افغان ٹیم کےکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا تھا کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا  ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جارہا ہے، وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ100 فیصد فٹ ہوں گے۔
جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ راشد خان کی سرجری ہوئی ہے اور واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں، وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کررہے ہیں ، ان کے ابھی مزید چیک اپ ہونا ہیں جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔