صبح اور شام کے وقت دھوپ انسانی صحت کیلئے مفید قرار 

صبح اور شام کے وقت دھوپ انسانی صحت کیلئے مفید قرار 
کیپشن: صبح اور شام کے وقت دھوپ انسانی صحت کیلئے مفید قرار 

ویب ڈیسک: ماہرین صحت نے صبح اورشام کے وقت دھوپ انسانی صحت کیلئے مفید قرار دیدی۔
 سورج کی شعاعوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں اور ماہرین طب بھی صبح کی دھوپ لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔سورج کی شاعوں میں جہاں بے شمار فوائد چھپے وہیں سور ج کی شعاعیں نقصان بھی پہنچاتی ہیں لیکن ہمیں یہ کیسے معلوم ہوگا کہ دن کے کس  وقت سورج سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کون سا ایسا وقت ہے جس میں سورج ہماری صحت کو نقصان پہنچاتا ہے؟
ماہرین طب کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت اور شام میں غروب ہونے سے قبل کی دھوپ انسانی جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ دن میں تیز چلچلاتی دھوپ جسم سے وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی جھلسا دیتی ہے۔
طلوع آفتاب کے وقت دھوپ لینے سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔صبح کی دھوپ ذہنی صحت کیلئے بھی فائدے مند ہوتی ہے کیونکہ دھوپ ذہنی تناؤ کو دور کرتی ہے۔اس کے علاوہ دھوپ موڈ کو خوشگوار بھی بناتی ہے جبکہ نیند میں بھی بہتری لاتی ہے۔صبح کی دھوپ آپ کے جسم کی طاقت کو بھی بڑھاتی ہے جس سے آپ دن بھر متحرک رہتے ہیں اور کمزوری کا احساس ختم کرنے میں بھی صبح سویرے کی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔