فلو سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

 فلو سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری
کیپشن: فلو سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک:سعودی وزارت حج و عمرہ نے فلو سے بچاؤ کے لیے زائرین کو ہدایات کرتے ہوئے کہاہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ایسے میں اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔

عاجل نیوز نے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیرکے حوالے سے بتایا ہے کہ موسم سرما میں فلو، کھانسی اور نزلہ و زکام عام ہوجاتا ہے۔وزارت نے کہا کہ عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ چند احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جن میں سب سے اہم ہاتھوں اور جسم کی صفائی ہے۔

جسمانی قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذائیں استعمال کریں، پھل اورسبزیاں کھانے سے قبل انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ایسے افراد جو تنفس کی بیماری کا شکار ہوں ان سے مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔