ضمنی انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت
کیپشن: ضمنی انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کےلیے سکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سینٹرل پولیس آفس نے10اضلاع کی پولیس کوسکیورٹی انتظامات یقینی بنانےکا مراسلہ جاری کردیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات کےدوران کئے گئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، پولنگ اسٹیشنز میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے، پولنگ کے سامان کی ترسیل کےدوران سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونےتک آر او اور ڈی آراوز کےدفاترکےباہرسکیورٹی موجودرکھی جائے،  پنجاب میں 21اپریل کو 10 صوبائی اور2قومی اسمبلی کی نشستوں پرضمی انتخابات ہونگے۔