ویرات کوہلی کی50سنچریاں،ٹنڈولکرنےسوشل میڈیاپرپیغام جاری کردیا

ویرات کوہلی کی50سنچریاں،ٹنڈولکرنےسوشل میڈیاپرپیغام جاری کردیا
کیپشن: Virat Kohli's 50 centuries, Tendulkar released a message on social media

ویب ڈیسک:ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے پر سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کے نام سوشل میڈیاپر پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق کرکٹرٹنڈولکرکاریکارڈتوڑنےپرسابق لیجنڈری نےویرات کوہلی کےنام ایک پیغام جاری کردیا۔
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے پر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ” کوہلی پہلی بار جب میں آپ سے انڈین ڈریسنگ روم میں ملا تھا تو آپ کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں نے میرے پاؤں کو چھونے کا مذاق کیا تھا، میں اس دن تو اپنی ہنسی نہ روک سکا لیکن جلد ہی آپ نے اپنے شوق اور کارکردگی سے میرے دل میں جگہ بنالی، میں بہت خوش ہوں کہ وہ نوجوان لڑکا بڑا ہو کر ”ویرات“ بن گیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ”میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ جیسے بڑے پلیٹ فارم پر میرا ریکارڈ توڑا، خوشی میں مزید اضافہ یہ ہوا کہ ویرات نے میرے ہوم گراؤنڈ پر ریکارڈ بنایا“۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف  50 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔