مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ پکڑا گیا

مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ پکڑا گیا
کیپشن: A sex predator caught raping a woman on Margalla Hills Trail 3

ایک نیوز: اسلام آباد پولیس نے 3 روز بعد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا تھا جس پر پولیس نے تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔

پولیس کے مطابق خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا تھا اور خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر  راولپنڈی بلایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور  واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔