روس کے اپوزیشن رہنما پُراسرار طور پر جیل میں ہلاک

 روس کے اپوزیشن رہنما پُراسرار طور پر جیل میں ہلاک
کیپشن:  روس کے اپوزیشن رہنما پُراسرار طور پر جیل میں ہلاک

ویب ڈیسک :روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جو صدر ولادیمیر پوتن پر کڑی تنقید کے باعث سزا کاٹ رہے تھے جیل میں انتقال کرگئے۔
  جیل سروس نے بتایا کہ الیکسی ناوالنی جیل میں اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے ولادیمیر پوتن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی۔ جس پر انھیں 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔الیکسی ناوالنی کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ برس کے آخر میں انھیں شمالی سائبیریا کے علاقے کی آرکٹک جیل کی کالونی میں منتقل کیا گیا تھا۔