گند م کی قیمت کریش کرگئی

گند م کی قیمت کریش کرگئی
کیپشن: Wheat Prices in Punjab Crash As Govt Stalls Procurement

ویب ڈیسک:پنجاب میں گندم کی قیمتیں گر گئیں، کسان حکومت کی کم از کم امدادی قیمت سےبھی کم پرگندم فروخت کرنے پر مجبورہوگئے ۔
حکومت کی طرف سے 3,900 فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ  کسان گندم 3,200 فی من بیچنے پر مجبور ہیں ۔واضح رہے کہ مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کانیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 15اپریل کو لاہور میں پنجاب حکومت کے سامنے مطالبات پیش کرینگے۔گندم کے ریٹ پر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیا جائیگا۔گزشتہ  سال گندم کا ریٹ 4 ہزار تھا، کھاد 4 ہزار کی تھی۔اس سال ڈی اے پی ہمیں 13 سے 14 ہزار میں ملی۔گندم کی خریداری تاحال شروع نہیں کی جا سکی۔پنجاب کا کسان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔گندم زمینوں پر پڑی خراب ہو رہی ہے۔
خالد حسین باٹھ کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کھاد کافیا سے گٹھ جوڑ کر کے کھاد بلیک میں فروخت کروائی۔کسانوں کے گھروں پر سٹور کی ہوئی کھاد پر چھاپے اور پرچے دلوائے گئے۔بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔کسان سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں۔کسان رل گیا مگر کوئی حال پوچھنے والا نہیں۔سیاسی اور بیوروکریسی کا نظام بالکل بیکار ہو گیا ہے۔گندم تیار تھی اور باہر سے امپورٹ کے آرڈرز دے دیے گئے۔کوئی بھی گندم خریدنے کو تیار نہیں، کسان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سٹور کر سکیں۔کسانوں کیلئے تمام ریلیف پیکجز فوٹو سیشن تک محدود رہے۔کسانوں کا پیمانہ لبریز ہو چکا، ہم نہیں چاہتے قومی سلامتی خطرے میں پڑے۔