9ماہ میں حکومتوں نے کتنا قرض لیا؟ اسٹیٹ بنک نے اعداد وشمار جاری کردیئے

 9ماہ میں حکومتوں نے کتنا قرض لیا؟ اسٹیٹ بنک نے اعداد وشمار جاری کردیئے
کیپشن: 9ماہ میں حکومتوں نے کتنا قرض لیا؟ اسٹیٹ بنک نے اعداد وشمار جاری کردیئے

 ایک نیوز :مالی سال 24 کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کی حکومتوں نے کتنا قرض لیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان  کے مطابق  حکومت نے مالی سال 24 کے پہلے 9 ماہ میں بینکوں سے 4.66 ٹریلین روپے کا قرضہ لیا، اسی عرصے میں آخری قرضہ 2 ٹریلین روپے رہا، حکومت نے ٹریژری بلز اور پی آئی بی ایس بیچ کر بینکوں سے قرض لیا، نجی شعبے نے مالی سال 24 کے پہلے نو مہینوں میں بینکوں سے 191.5 ارب روپے کا قرضہ لیا، پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ تقریباً 299.5 بلین روپے تھا،  صوبوں نے اسٹیٹ بینک کو 315 بلین روپے ادا کیے ، پچھلے سال اسی عرصے میں 408 ارب روپے ادا کیے گئے تھے۔