پنجاب کے بعد پختونخوانے بھی روٹی کی قیمت کم کردی 

پنجاب کے بعد پختونخوانے بھی روٹی کی قیمت کم کردی 
کیپشن: پنجاب کے بعد پختونخوانے بھی روٹی کی قیمت کم کردی 

ویب ڈیسک :پنجاب  کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک خیبر پختونخوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی، خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔