شہریوں کی قوت خرید سے باہر، گاڑیاں بکنا کم ہوگئیں 

vehicles sale all time low in pak
کیپشن: vehicles sale all time low in pak
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس 50 فیصد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

کار اسمبلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی رپورٹ ہو رہی ہے۔ جبکہ پاکستان میں سی کے ڈی کی درآمد پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ متاثر ہوئی ہے۔ 

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ’رواں برس گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اگست 2021 میں ایک ہزار سی سی کی چار ہزار 524 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی جبکہ رواں برس اگست کے مہینے میں صرف 776 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اسی طرح ستمبر 2021 میں چار ہزار 734 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اور رواں برس ستمبر کے مہینے میں 1517 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔‘
اس کے علاوہ ایک ہزار سی سی سے کم ہارس پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ’سال 2021 اگست میں کل 17 ہزار 899 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی اور رواں برس اگست کے مہینے میں آٹھ ہزار 980 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ستمبر 2021 میں 18 ہزار 971 یونٹ بکے تھے اور رواں سال ستمبر کے آخر تک صرف نو ہزار 213 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔‘
گزشتہ برس 13 سو سی سی اور اس سے اوپر ہارس پاور کی اگست کے مہینے میں کل سات ہزار 247 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ رواں سال اگست کے مہینے میں پانچ ہزار 485 یونٹ فروخت ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ برس ستمبر میں آٹھ ہزار 803 گاڑی فروخت ہوئی تھیں لیکن رواں سال ستمبر میں یہ تعداد چار ہزار 715 رہی۔