ٹک ٹاک کاناپسندوڈیوز کو روکنے کےلیے نئے فیچر کا اعلان

ٹک ٹاک کاناپسندوڈیوز کو روکنے کےلیے نئے فیچر کا اعلان

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے غیر پسندیدہ ویڈیوز کو روکنے کے لیے ناٹ انٹریسٹڈ فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین ان تمام ویڈیوز کو بلاک کر سکیں گے جنہیں وہ دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو وہ تمام الفاظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ناٹ انٹریسٹڈ فیڈ میں شامل کرنے پڑیں گے جن کی ویڈیوز وہ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
‎مثال کے طور پر اگر کوئی صارف ڈانس کی ویڈیوزنہیں دیکھنا چاہتا ہے تو اسے ہیش ٹیگ لگا کر ڈانس کا لفظ ناٹ انٹریسٹڈ فیڈ میں ڈالنا ہوگا۔ جس کے بعد اسے کسی بھی قسم کی ڈانس کی ویڈیو نظرنہیں آئے گی۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاک ماہرین کانٹینٹ لیول نامی ایک ایسے فیچر بھی کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ایپ پر اپ لوڈ کیے گئے مواد کو عمر کے حساب سے لوگوں کو ریکمنڈ کیا جائے گا۔
اس فیچر سے متعلق تاحال انتظامیہ نے وضاحت نہیں کی کہ وہ اس فیچر کے تحت کس طرح سے خطرناک ویڈیو کی اسکورنگ کریں گے؟ لیکن بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت کم عمر افراد کو خطرناک مواد سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔
واضع رہے کہ پاکستان سمیت دینا بھر میں ٹک ٹاک کو نامناسب اور فحش ویڈیوز وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور اسی وجہ سے اس پر متعدد ممالک میں متعدد بار جزوی بھی عائد ہو چکی ہے۔
نامناسب اور فحش مواد کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پاکستان سمیت امریکہ، بھارت سمیت دیگر سیکولر اور بولڈ مواد تیار کرنے والے ممالک میں بھی پابندی کا سامنا رہا ہے۔