ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف توشہ خانہ سے متعلق جھوٹا پروپگینڈا کرنے پر ایف آئی اے نے فوادچودھری کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 17 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے اسلام آباد آفس طلب کیا ہے اور ان سے مریم نواز پر لگائے گئے الزام کا ثبوت مانگا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے چند گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے۔ چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدرمریم کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو الزام کا جواب دینا پڑے گا۔
مریم نواز کی twitter پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر FIA نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں سپریم کورٹ کی ان ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے، چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی pic.twitter.com/4njOw0vaZq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2023
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے گزشتہ روز مریم نوازکی جانب سے توشہ خانے سے گھڑی لینے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب انہیں طلب کرے، 2 کروڑ روپے کی گھڑی 10 لاکھ میں ایک عام شہری کوکیسے دے دی گئی؟۔
فواد چودھری کی اس ٹویٹ کی وجہ ایڈووکیٹ عبدالغفار نامی صارف کی ٹویٹ بنی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی سرکاری عہدہ نہ ہوتے ہوئے بھی مریم نوازنے توشہ خانے سے 2 کروڑ کی گھڑی کی ویلیو 10 لاکھ کروا کر45 ہزار میں خریدی۔
اس ٹویٹ کے جواب میں مریم اپنے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک کو پی ٹی آئی رہنما کیخلاف شکایت درج کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے پرایف آئی اے سائبرکرائم اورٹوئٹرکو رپورٹ کریں۔
Zeshan @ZeshanMalick pls report to FIA Cyber Crime & to Twitter for propagating lies. https://t.co/nFDhHoSlCM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
تاہم گزشتہ رات ایڈووکیٹ ہائیکورٹ خالد حسین تاج کے ہینڈل سے مریم کو بتایا گیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا مگرایڈووکیٹ عبدالغفار نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔
جواب میں مریم نے لکھا، ’ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا اب کام نہیں کرے گا، جواب دینا پڑے گا‘-
Deleting the tweet now won’t work. Will have to answer. https://t.co/hGO2h4OR3J
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ گزشتہ روز سرکاری ویب سائٹ پرجاری کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پراپ لوڈ کیے جانے والے اس ریکارڈ کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔