رشتہ نا ملنے پر سابق منگیتر نے خاتون کے شوہر کی ناک کاٹ دی

تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیپشن: تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: صادق آباد میں رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر لڑکی کے سابق منگیتر نے اس کے شوہر کی ناک کاٹ دی۔

رپورٹ کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود گوٹھ درگاہی میں مذکورہ واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کے شوہرکو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے ملزم کو رشتہ دینے سے انکارکرکے بھانجے سے بیٹی کی شادی کردی تھی۔پولیس نے نوجوان کا ساتھ دینے والے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔