پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاکوریج پرپابندی عائدکردی

اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاپرپابندی عائد
کیپشن: Ban on media outside Adiala Jail

ایک نیوز:پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاکوریج پرپابندی عائد کردی ۔
 ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتوں کا دن ہے میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے  پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے۔ 
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگاکرمیڈیاکوکوریج سےروک دیاگیا، موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے میڈیا ٹیموں کوجیل سے 2 کلومیٹر دور جانےکاکہاہے۔