جی ایس ٹی میں 7فیصد اضافہ،کاریں مزید مہنگی ہونے کاامکان 

 جی ایس ٹی میں 7فیصد اضافہ،کاریں مزید مہنگی ہونے کاامکان 
کیپشن: 7% increase in GST, cars likely to become more expensive

 ایک نیوز :جی ایس ٹی میں 7فیصد ا ضافے کے بعد گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کاامکان بڑھ گیا۔
 حالیہ عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور اب ایک بار پھر نیا اضافہ متوقع ہے۔

 حکومت کی طرف سے 1400سی سی یا اس سے بڑے انجن کی حامل گاڑیوں پر جی ایس ٹی 18فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کر دیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی طرف سے لگژری اشیاءپر جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی، جن میں لگژری کاریں بھی شامل ہیں۔

 حکومت کی طرف سے کاروں پر جی ایس ٹی 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کیا گیا تھا، جس کے بعد کمپنیوں کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اب اس نئے اضافے کے بعد 1400سی سی یا اس سے بڑے انجن کی حامل گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔