گوجرخان:کاراورموٹرسائیکل میں تصادم،1جاں بحق،دوسرازخمی

گوجرخان:کاراورموٹرسائیکل میں تصادم،1جاں بحق،دوسرازخمی
کیپشن: Gujarkhan: Collision between car and motorcycle, 1 dead, 2 injured

ایک نیوز:گوجرخان میں کاراورموٹرسائیکل میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرخان میں کاراورموٹرسائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کاررائیوں کاآغازکردیاگیا،حادثےمیں جاں بحق اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےکی شناخت 15سالہ نقیب کےنام سےہوئی جبکہ زخمی کی شناخت نوازکےنام سےہوئی۔حادثےکےبعدکارڈرائیورگاڑی سمیت موقع سےفرارہوگیا۔