عروہ اورفرحان سعیدنےایک ماہ بعدبیٹی کی تصاویرشیئرکردی

عروہ اورفرحان سعیدنےایک ماہ بعدبیٹی کی تصاویرشیئرکردی
کیپشن: Urwa and Farhan Saeed shared pictures of their daughter after a month

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ عروہ اورفرحان سعیدنےایک ماہ بعدبیٹی کی تصاویرشیئرکردی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹارجوڑی کےہاں تقریباایک ماہ قبل ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کاجشن خاندان کےساتھ انہوں نےاب منایاہے۔
اداکارہ عروہ اوراداکار فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں اُنہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔
عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آ گیا ہے جس کا نام ہم نے’جہاں آرا سعید‘رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیار سے’آرا‘ کہہ کر پکاریں گے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹوز پوسٹ کیں جن میں اُن کی ننھی پری’جہاں آرا سعید‘ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن تصاویر میں عروہ اور فرحان نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
اس خوشی کے موقع پر عروہ اور فرحان سعید نے کیک بھی کاٹا جس پر لکھا تھا کہ’آرا کو ایک ماہ کی سالگرہ مبارک ہو‘۔
عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ’آرا کی ایک ماہ کی سالگرہ کی تقریب کے ساتھ ہمارا امریکا کا سفر اختتام پذیر ہوا‘۔
واضح رہےکہ عروہ حسین اورفرحان سعیددسمبر2016میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے۔جبکہ سال2020 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔