کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ 14 گھنٹوں تک جا پہنچی

کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ 14 گھنٹوں تک جا پہنچی
کیپشن: کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ 14 گھنٹوں تک جا پہنچی

ایک نیوز نیوز: کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور  شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری  ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر  2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 سے ساڑھے 3گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

کراچی کے علاقوں بہادرآباد،کھارادر، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد،کیماڑی، نیوکراچی، نارتھ ناظم میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ناظم آباد، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33 بھی طویل لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔