میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت4 مسلمانوں کا قتل،ملزم گرفتار

4 Muslims including 2 Pakistanis were killed in Mexico
کیپشن: 4 Muslims including 2 Pakistanis were killed in Mexico

ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل  میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔

محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنےکا الزام ہے۔

اس سےقبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں 2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔