میٹھے اور نمکین کےبعدچھٹاذائقہ بھی دریافت

میٹھا اور نمکین کےبعدچھٹاذائقہ بھی دریافت 
کیپشن: Discover the sixth taste after sweet and salty

ایک نیوز:ابھی تک ہمارےعلم میں تھاکہ ذائقے(میٹھا،نمکین،کھٹا،کڑوااورامامی)ہوتےہیں،لیکن اب اس فہرست میں ایک ذائقےکااضافہ ہوگیاہے۔
امریکا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری زبان امونیم کلورائیڈ کو جس طرح محسوس کرتی ہے اس کو ہمارے چھٹے ذائقے کے طور پر شمار کیا جانا چاہیے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے سائنس دان یہ بات جانتے تھے کہ ہماری زبان امونیم کلورائیڈ پر ردِ عمل دیتی ہے لیکن اب تک اس کے پیچھے موجود وجہ واضح نہیں تھی۔
او ٹی او پی1 نامی ایک پروٹین کھٹے ذائقے کا سبب ہوتا ہے اور تحقیق میں ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا امونیم کلورائیڈ بھی او ٹی ای پی1 کا سبب ہوسکتی ہے۔
اس کو پرکھنے کیلئے سائنس دانوں نے او ٹی او پی1 جین کو تجربہ گاہ میں بڑھائے گئے انسانی خلیوں میں شامل کیا تاکہ خلیے او ٹی او پی1پروٹین بنا سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے ان خلیوں کو تیزاب یا امونیم کلورائیڈ پر افشا کیا اور پھر ان کے ردِ عمل کی پیمائش کی۔
پروفیسر لِیمن کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا کہ امونیم کلورائیڈ او ٹی او پی1 چینل کو فعال کرنے والے اہم ذریعہ ہوسکتا ہے۔ یہ تیزاب کی طرح یا ان سے بہتر اس چینل کو فعال کر سکتی ہے۔
چوہوں پر کیے جانے والے مزید تجربوں میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ جن میں او ٹی پی او1 جین موجود تھے انہوں نے امونیم کلورائیڈ سے اجتناب کیا جبکہ جن میں وہ جین موجود نہیں انہیں اس ذائقے سے فرق نہیں پڑا۔
پروفیسر لِیمن نے مزید کہا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ او ٹی او پی1 چینل امونیم پر ردِ عمل کیلئے اہم ہے۔