اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد

نامور ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔۔ (فئل فوٹو)
کیپشن: نامور ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔۔ (فئل فوٹو)

ایک نیوز نیوز: نامور ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے بعد اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehreen Syed (@imehreensyed)