خواتین کوہراساں کرنےکےعمل کومجرمانہ قراردیاجائے،حمزہ علی عباسی

خواتین کوہراساں کرنےکےعمل کومجرمانہ قراردیاجائے،حمزہ علی عباسی
کیپشن: Harassment of women should be made criminal, Hamza Ali Abbasi

ویب ڈیسک:شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکارحمزہ علی عباسی نےکہاہےکہ خواتین کوہراساں کرنےکےعمل کومجرمانہ قراردیاجائے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری میں اپنی اداکاری کاجادوچلانےوالےاداکارحمزہ علی عباسی نےحال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں بذریعہ ٹیلی فونک شرکت کی جہاں پرانہوں نےملازمت پیشہ خواتین کےحق میں آوازبلندکی۔

اداکارنےاپنی رائےدی کہ مردوں کو کام کی جگہ پر خواتین کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے۔گفتگوجاری رکھتےہوئےحمزہ علی عباسی کاکہناتھاکہ میں خود کو قابل فخر انسان سمجھتا ہوں کیونکہ میرے ارد گرد موجود خواتین خواں وہ میری والدہ ہوں، میری بہن ہوں یا پھر میری اہلیہ آزادانہ طور پر کام کرتی ہیں، ان کی اپنی ایک پہچان اور شخصیت ہے، بلاشبہ ملازمت پیشہ بااختیار خواتین گھر کے مردوں کا بھی سہارا بنتی ہیں۔
اداکارنےخواتین کودفاترمیں ہراساں کئے جانےپرگفتگوکرتےہوئےکہاکہ آج کے دور میں بااختیار خواتین پورے خاندان کی کفالت بھی کر رہی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہیں ورکنگ پلیس پر ہراسانی کا سامنا رہتا ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کو اپنے مرد ہم منصب کے مقابلے کم تنخواہ کا بھی سامنا ہے۔
حمزہ علی عباسی نےکہاکہ خواتین کو ہراساں کئے جانے کے رویے کو مجرمانہ قرار دیا جانا چاہئے تاکہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔