پنجاب بھر میں 16 اگست کو الیکشن کا اعلان,شیڈول جاری

پنجاب بھر میں 16 اگست کو الیکشن کا اعلان,شیڈول جاری
کیپشن: school election on 16 august

ایک نیوز نیوز: وزارت تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، اسپورٹس مین اسپرٹ اجاگر کرنے کیلیے اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی ائیرپورٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ انوکھا واقعہ،بیٹے مدد کو آگئے

اسٹوڈنٹس کونسل صدر،نائب صدر اور سیکریٹری جنرل کے3 عہدوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، اس انتخاب کے ووٹرز کلاس سکس، سیون، ایٹ نائن، ٹین کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ اس بابت باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اسٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداران اور کلاس نمائندے باقاعدہ حلف اٹھائیں گے، باقاعدہ انتخابات موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہر سال اگست میں ہوا کریں گے، اس کے لئے طلبہ و طالبات باقاعدہ مہم چلا سکیں گے، انتخاب سے قبل ہر امیدوار کو اپنا موقف، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا پوائنٹ پیش کرنے کے لئے پانچ پانچ منٹ کا ٹائم دیا جائے گا۔