عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید
کیپشن: SHAIKH RASHEED TWEET

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں 16 اگست کو الیکشن کا اعلان,شیڈول جاری

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہوگئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لائسنس دیے،مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔