دلجیت دوسانجھ شادی شدہ نکلے

دلجیت دوسانجھ شادی شدہ نکلے
کیپشن: دلجیت دوسانجھ شادی شدہ نکلے

ایک نیوز:معروف بھارتی گلوکار ،اداکار دلجیت دوسانجھ شادی شدہ نکلے،دوست نے دعویٰ کردیا۔
ر دلجیت دوسانجھ کے دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم امر سنگھ چمکیلا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 40 سالہ دلجیت نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بیٹے کے باپ بھی ہیں۔
معروف بھارتی گلوکار، گیت نگار، اداکار، فلم پروڈیوسر اور ٹیلیویژن پرسنالٹی دلجیت دوسانجھ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نگاہوں سے اوجھل رکھنے کے معاملے میں خاصے محتاط ہیں اور وہ اس حوالے سے کبھی کچھ نہیں بتاتے۔
دلجیت نے حال ہی میں اپنے والدین کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں اچھی زندگی دینے کی خاطر والدین نے انکی مرضی کے خلاف انہیں گاؤں سے ماموں کے گھر بھجوایا جس کی وجہ سے وہ والدین سے ناراض ضرور ہیں، تاہم وہ والدین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
لیکن اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں انہوں نے کبھی کچھ نہیں بتایا اور وہ اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔