سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا انتقال کرگئے

سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا انتقال کرگئے

ایک نیوز: گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا وفات پا گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوکت لالیکا کو شدید زخمی ہونے کے باعث لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور مرحوم کی تدفین چک امیر لالیکا میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹریفک حادثہ اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا تھا جس میں شوکت لالیکا شدید زخمی جب کہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔ میاں شوکت لالیکا پنجاب سے بار ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔