خبردار! گوشت کھانا موسمیاتی تغیر کیخلاف مددگارقرار؟

خبردار! گوشت کھانا موسمیاتی تغیر کیخلاف مددگارقرار؟
کیپشن: Beware! Eating meat is helpful against climate change?

ایک نیوز: محققین کادعویٰ ہے کہ گوشت کی اشیاء پر موسم اور صحت کےبارےمیں  خطرات کا سگریٹ کے ڈبے پر موجود تصویر کی صورت انتباہ کا پیش کیا جانا گوشت کی کھپت کو کم کرسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سگریٹ کےانسانی صحت پرکافی منفی اثرات مرتب ہوتےہیں جس سےبےشماربیماریاں لاحق ہوجاتی ہے،اسی طرح گوشت بھی حدسےزیادہ استعمال کرنےپرصحت کیلئےنقصان دہ ہے۔
ڈرہم یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل بنائے ہیں جن پر تنبیہی پیغامات درج ہیں۔ ان لیبلز میں لکھا ہے”خبردار! گوشت کھانا موسمیاتی تغیر میں حصہ ڈال سکتا ہے“اور تنبیہ کے ساتھ ہی ایک بنجر علاقے کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ لیبل نے لوگوں میں گوشت سے بنے کھانے کے چناؤ کی حوصلہ شکنی کی اور اس طریقہ کار کا اپنایا جانا لوگوں کے انتخاب میں سات سے10 فیصد تک کمی لاسکتا ہے۔
تحقیق کے مصنف جیک ہیوز کے مطابق انتباہ کی مدد سے سگریٹ نوشی، میٹھے مشروبات اور الکوحل کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اگر یہ تنبیہی لیبل گوشت سے بنی اشیاء پر لگانے کو قومی پالیسی کی طور پر اپنالیا جائے تو یہ کھپت کو صفر تک لے جانے میں مدد دے سکتی ہے۔
تحقیق میں1000 کے قریب گوشت خور افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے میں انہیں کینٹین میں بنے پکوان کی تصاویر دِکھائی گئیں۔ یہ کھانے موسمیاتی تغیر، صحت یا عالمی وباء کے متعلق درج انتباہ کے ساتھ لائے گئے اور شرکاء سے پوچھا گیا کہ ان کیلئے یہ معلومات کتنی بے چینی کا سبب بننے والی اور قابل اعتبار ہے۔
محققین نے بتایا تمام لیبل کھانے انتخاب میں حوصلہ شکن تھے لیکن زیادہ تر لوگ موسم کے متعلق انتباہ کے حق میں تھے۔
واضح رہے کہ آزاد موسمیاتی تغیر کمیٹی (جو برطانوی حکومت کو تجاویز دیتی ہے) نے حکومت کو 2030ء تک گوشت اور ڈیری کے استعمال میں20 فیصد تک کمی لانے کا مشورہ دیا ہے۔