ندا ڈارکیلئے آئی سی سی کا اعزاز 

ICC honor for Nida Darke
کیپشن: ICC honor for Nida Darke

ایک نیوز نیوز : آئی سی سی نے پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو ویمنز ایشیا کپ کے دوران شاندار کارکردگی پر اکتوبر کے لیے بہترین ویمن کرکٹر قرار دے دیا۔
آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جہاں مردوں کی کرکٹ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو اچھی کارکردگی پر مہینے کے لیے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آئی سی سی سے جاری بیان کے مطابق ویرات کوہلی اور ندا ڈار دونوں کو عالمی سطح پر میڈیا کے نمائندوں، آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل افراد، سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور شائقین کے ووٹ کے بعد منتخب قرار دیا گیا ہے۔