بھارت میں 3فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

 بھارت میں 3فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا
کیپشن:  بھارت میں 3فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

ویب ڈیسک:بھارت میں تین فٹ کے نوجوان نے پستہ قد کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔
 بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
تین فٹ کے گنیش برایا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا ۔
گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے۔انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا جہاں سے بلاآخر گنیش برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔
گنیش برایا ایم بی بی ایس کے بعد بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔