20 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش

20 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20  کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کردی ہے۔

رپورٹ کے مابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 20 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے، فاسٹ باؤلرایڈم ملن کو 5  برسوں میں پہلی مرتبہ کنٹریکٹ آفرکیا گیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ہونے والے کھلاڑیوں میں فن ایلن، مائیکل بریسول، ڈیوڈ کونوے،  چیپمین، فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹوم لیتھم اور جیمیسن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایش سودھی، گلین فلپ، سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور کین ولیمسن کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ  ایڈم ملن کی حالیہ پرفارمنس شاندار رہی ہے اور وہ کنٹریکٹ کےحقدار ہیں۔