بلاول صاحب خواب دیکھیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، رانا ثنا اللہ

بلاول صاحب خواب دیکھیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، رانا ثنا اللہ
کیپشن: بلاول صاحب خواب دیکھیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک : سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے این اے 102 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 104 میں ووٹ کاسٹ کردیا، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ خواب دیکھیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

تفصیلات کےمطابق راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمت کا حامل ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ آج کا دن بہت پرامن گزرا ہے، الیکشن کا عملہ بہت عمدہ کام کررہا تھا۔ پوری قوم ن لیگ کی کامیابی کا جشن منائی گی۔ بلوچستان میں جو دہشگردی کے واقعات ہوئے ہیں اسکے بعد موبائل سروس بند کی گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ متعدد افراد بلوچستان میں شہید ہوئے اسکو ہلکا نہیں لیا جاسکتا تھا۔ ایسا واقعہ کسی بڑے شہر میں بھی ہو سکتا تھا۔ حساس اداروں کی رپورٹ تھی بڑے شہر دہشگردوں کے نشانہ پر تھے، میاں نواز شریف کی پاکستان کو ضرورت ہے تاکہ سی پیک کا منصوبہ دوبارہ شروع ہو سکے، مخلوط حکومت کی بجائے ملک کو سٹیبل حکومت کی ضرورت ہے